ایتھوپین ایئرلائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،طیارے میں 157 افراد سوار تھے جو ہلاک ہو گئے۔
ایئر لائن حکام کے مطابق مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے6منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا،ایدس ابابا سے نیروبی جانیوالی پروازای ٹی 302حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے طابق ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں طیارے کے گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کی ایئر لائن کا بوئنگ طیارہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی جار ہا تھا کہ پرواز بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا جس میں 149 مسافر سوار تھے اور 8 رکنی جہاز کا عملہ بھی موجود تھا۔
The Office of the PM, on behalf of the Government and people of Ethiopia, would like to express it’s deepest condolences to the families of those that have lost their loved ones on Ethiopian Airlines Boeing 737 on regular scheduled flight to Nairobi, Kenya this morning.
یہ واقعہ صبح پونے نو بجے پیش آیا تاہم ابھی تک طیارہ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔مقامی انتظامیہ کا کہناہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حادثہ کولمبیا کے صوبے میٹا میں پیش آیا۔ کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں،ایتھوپین وزیر اعظم نے مسافروں کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈیلی میل کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیار چند مہینے قبل ہی ایئر لائن نے حاصل کیا تھا اور یہ بالکل نیا ایڈیشن تھا۔