انکوائری کمیشن نے 23 اداروں سے وابستہ 200 اہم شخصیات کی نشاندہی کی۔فائل فوٹو 
انکوائری کمیشن نے 23 اداروں سے وابستہ 200 اہم شخصیات کی نشاندہی کی۔فائل فوٹو 

رواں سال ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان

رواں مالی سال 19-2018 میں ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 19-2018 میں ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے اورترسیلات زر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ میں خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ کی خریداری کیلیے 4ہزار درخواستیں رجسٹرڈ ہوئیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹس کی روپے میں وقت سے پہلے کیش کرانے پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے میں قومی خزانے میں 4.1 ارب ڈالر آئیں گے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

ہفتے کو پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ سے 2 ارب ڈالر کے معاہدے کے معاملات طے پا گئے ہیں اور یہ رقم آئندہ ہفتے فراہم کردی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد آنے والے ہفتے میں ممکنہ طور پر چین بھی 2.1 ارب ڈالر کی رقم فرایم کردے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ سے قرض 3 فیصد کی فکس شرح سود پر لیا گیا ہے جبکہ چین سے قرض 2.5 فیصد شرح سود پر حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 8.11 ارب ڈالر ہیں، جو ان قرضوں کی فراہمی کے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔