کراچی: پاکستان سپر لیگ فور کےکراچی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ ہمیشہ سے ہی بیٹنگ کے لئے اچھی رہی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹس، رائلی روسو، سرفراز احمد، عمر اکمل، احمد شہزاد اور محمد حسنین جادو جگانے کے لیے بے تاب ہیں جبکہ کراچی کنگز کے بابر اعظم، کولن انگرام، عماد وسیم اور محمد عامر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔