لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے نواز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات کے حوالے بات کرتےہوئے کہاکہ بلاول بھٹو اور نوازشریف کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہےبلاول بھٹو صرف نواز شریف کی عیادت کیلئے جارہےہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جب دو بڑے لیڈر بیٹھتے ہیں تو سیاسی گفتگو تو ہوگی۔پاک بھارت معاملات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی کی نفرت کوگالیاں دینےوالےملک میں نفرت کےبیج بورہےہیں،ہم مخالف جماعتیں ہیں مگر قومی مسائل پر ساتھ ہیں۔