ن لیگ کا ایک دھڑا نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہاہے،فواد

جہلم :  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت پاکستان میں نہیں گھس سکتا ، کہتا تھا کہ گھس کرماریں گے، گھس کا کردیکھاہے کیابنا ہے ؟پوری قوم عمران خان کے اور افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے ، اس لئے کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے آج پوری قوم کو احترام ملتا ہے اس لیے عمران خان کی امن کی کوششوں کی وجہ سے میں نے عمران خان کونوبل انعام دینے کی بات کی تھی اور آج امریکی میڈیا کہہ رہاہے کہ امن کیلئے کوششوں پر عمران خان کوامن کا نوبل انعام ملنا چاہئے ،انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ یہ لوگ عمران خان کوصرف نوبل انعام نہیں بلکہ سارے ایوارڈز دینے کیلئے تیار ہیں صرف جو پیسے ان کی جانب سے کمائے گئے ہیں ، ان کے بارے میں نہ پوچھا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے اندر ایک دھڑا ہے جونواز شریف کی صحت پر سیاست کررہاہے کیونکہ ان کے پاس کوئی عوامی ایشو تو رہ نہیں گیا جس پر سیاست کریں اس لئے نواز شریف کی صحت پرسیاست کی جارہی ،یہ ضد کیاہوئی کہ ڈاکٹر نہیں بلانا مجھے لندن جانا ہے ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان پر تیس ہزار ارب کا قرضہ چڑھایاگیا لیکن تعلیم اورصحت کیلئے پیسے نہیں تھے ، پوچھا جائے کہ پیسے کدھر گئے تو کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوں۔