عمران خان ابھی تک اپوزیشن لیڈر بنے ہوئے ہیں جو ملک کیساتھ زیادتی ہے،رہنماعوامی نیشنل پارٹی

انتقام لیاجارہاہے،نوازشریف کوکچھ ہواذمہ دارعمران خان ہوگا،زاہدحامد

اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ وزراء کی باتوں سے انتقام کی بو آرہی ہےاور نواز شریف کے ساتھ عمران خان کا ذاتی بغض ہے جس کا وہ انتقام لے رہےہیں اگر نوازشریف کوکچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  زاہد خان نے کہاکہ عمران خان ابھی تک اپوزیشن لیڈر بنے ہوئے ہیں جو ملک کیساتھ زیادتی ہے، خدانخواستہ علاج نہ ملنے پرنوازشریف کوکچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہوں گے۔

زاہد خان نے کہاکہ ساراپاکستان اس الیکشن کودھاندلی زدہ کہہ رہا ہے،جب الیکشن مہم کے دوران عمران خان گرے تونوازشریف نے اسپتال جاکران کی تیمارداری کی۔

زاہدخان نے کہاکہ عمران خان نے نوازشریف کے علاج کے حوالے سے بات کرنے میں کافی دیرکردی،نوازشریف کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔