اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بارش، ژالہ باری اور برف باری ہو رہی ہے، موسلا دھار بارشوں اور کوژک ٹاپ پر برف باری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
ادھر شمال مشرقی بلوچستان میں بارش، ژالہ باری اور برف باری ہو رہی ہے، کوئٹہ، ہرنائی اور سبی میں موسلا دھار بارشوں اور کوژک ٹاپ پر برف باری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی۔
کوئٹہ میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کوژک ٹاپ پر برف باری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہو گئی۔
ملتان، بھکر، بہاول پور، صادق آباد، خان پور، اوباڑو، ڈہرکی، میر پور ماتھیلو میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔