افغانستان میں رپورٹنگ کرنے والے ڈچ صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج ملاعمر کو ان کے بیس کے قریب کئی برس تک رہائش رکھنے کے باوجود تلاش کرنے میں ناکام رہی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج افغان طالبان کے بانی اور سابق امیر ملاعمر کو ان کے بیس کے قریب کئی برس تک رہائش رکھنے کے باوجود تلاش کرنے میں ناکام رہی جبکہ وہ اپریل 2013 میں زابل میں انتقال کر گئے تھے۔
صحافی نے اس کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ایک مرتبہ ان کے گھر میں کارروائی کی تھی لیکن وہ ملا عمر کے خفیہ کمرے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔