بھارت میں الیکشن کمیشن کے لوک سبھا کے انتخابات رمضان میں کرانے کے اعلان پر کئی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
الیکشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پانچویں،چھٹے اور ساتویں مرحلے میں پولنگ رمضان میں ہوگی۔
اپوزیشن سمیت کئی دیگر جماعتوں نے بھی عام انتخابات کی پولنگ رمضان میں کرانے پرتحفظات پیش کردیے ہیں۔
وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ رمضان میں مسلمانوں کےلیے ووٹ ڈالنا مشکل ہوگا۔
مغربی بنگال کانگریس کے مطابق مسلم ووٹرز کا تناسب 31 فیصد ہے،الیکشن پینل تاریخوں پر نظر ثانی کرے۔