وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنائی جارہی ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ کم لاگت مکانات کے لیےاسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں ہماری تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنانے پرمذکور ہیں۔
aنہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ہمارا مقصد غربت کا خاتمہ ہے جس کے لیے چین سب سے بڑی مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے قرضے دینا کا اعلان کیا گیا قابل ستائش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے فاٹا کے لیے خصوصی پیکیج دیا جو ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نچلے طبقے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کا اعلان کیا اور کم لاگت گھروں کے لیے فنانس پالیسی کا اجرا بھی کیا۔