دہشت گردی کا یہ واقعہ 18 فروری 2007 کی رات رونما ہوا تھا.۔فائل فوٹو
دہشت گردی کا یہ واقعہ 18 فروری 2007 کی رات رونما ہوا تھا.۔فائل فوٹو

 سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ اب 14 مارچ کو سنایا جائے گا

بھارت کی خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ مؤخر کردیاجواب 14 مارچ کو سنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنچکولا شہر میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد آج سنائے جانے کا امکان تھا۔

18 فروری 2007 کو سمجھوتہ ایکسپریس کی ایک بوگی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی تھی۔

ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں دیوانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگی میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں بعدازاں کہا گیا کہ ٹرین میں ہندو انتہا پسندوں نے جان بوجھ کر خود آگ لگائی۔