وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے اسے صدی کا سب سے بڑا یوٹرن قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بھٹو کے نواسے کا ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے اتحاد ہو گیا۔
U Turn of the Century Grandson of Bhutto reunion with Munh Bola Beta of Zia Ul Haq …… #PoliticsonHealthProject #CorruptionAlliance
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2019
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا دین، ہمارا کلچر ہمیں بیمار کی عیادت کرنےحکم دیتا ہے اور انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، اُن کے لیے تاریخی دن ہے۔