بھارت نے راجستھان کے ضلع جیسلمیر سے ایک پاکستانی جاسوس پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پکڑے گئے جاسوس کا نام نواب ہے، وہ پاکستان سے جاسوسی کی ٹریننگ لے کر آیا تھا۔راجستھان پولیس کے انٹیلی جنس ونگ نے اسے سم کے علاقہ سے پکڑا،جے پور میں نواب سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ حملہ اور اس کے بعد پاکستان پر ایئر اسٹرائک کے بعد سے اس کی حرکتیں بڑھ گئی تھیں،نواب مسلسل پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے رابطہ میں تھا۔
وہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)اور فوج کی سرگرمیاں آئی ایس آئی کو بھیجتا تھا۔ آئی ایس آئی نے اطلاع کے بدلے اسے 5 ہزار روپیے انعام دیا تھا۔
پاکستان میں نواب کا رشتہ دار سمار آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا ہے، گزشتہ برس جنوری- فروری میں نواب پاکستان گیا تھا۔