لاہور میں بھٹہ مزدور نے شک کی وجہ سے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مانگا منڈی رائیونڈ روڈ کے قریب بستی لال شاہ میں بھٹہ مزدور نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں نازیہ بی بی، 12سالہ نوید، 3 سالہ عطیہ اور 2ماہ کا نوید شامل ہے جبکہ 10 سالہ بچے شبیر کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی اور 3 بچوں کو ہلاک کیا، ملزم جابر اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا اور اسے بیوی کے کردار پر شک تھا۔