سی ٹی ڈی کا 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ
خفیہ اطلاع پر پسرور روڈ گوجرانوالہ میں کارروائی کی گئی اور کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو پکڑ لیا گیا
سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر پسرور روڈ گوجرانوالہ میں کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں محمد نواز اور غلام مصطفی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور فنڈز کی رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر پکڑے گئے۔
پولیس بے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔