کلاسیں ہفتے میں صرف دو دن پیر اور جمعرات کو ہی ہوں گی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
کلاسیں ہفتے میں صرف دو دن پیر اور جمعرات کو ہی ہوں گی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

پشاور کے اسکولز میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پشاور کے اسکولز میں اساتذہ اورطلبا پر درس وتدریس کے اوقات میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے اسکولز میں درس وتدریس کے دوران اساتذہ اور طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق اساتذہ اسمبلی کے آغاز سے قبل اپنے موبائل فونز متعلقہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کروائیں گے۔

طلبا اپنے موبائل فونز بند کرکے متعلقہ ٹیچرز کے پاس جمع کروائیں گے اور گھر جاتے ہوئے موبائل فونز لے جائیں گے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔