وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں آن لائن ویزا کا اجرا کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان کا آن لائن ویزا کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہے، ملک کو دوسروں کے لیے کھولنے کے لیے نئے پاکستان کا یہ پہلا قدم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ تھا کہ ویزا کا اجرا اتنا مشکل بنا دو کہ کوئی آئے ہی نہیں۔
نئی ویزا پالیسی کے تحت 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔ برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان میں بہت پراعتماد تھا اور ملک بہت تیزی سے اوپر جا رہا تھا، یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی وزیراعظم کو امریکی وزیراعظم نے خود ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 70 کی دہائی میں ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل کیا گیا اور پیسا بنانے کو گناہ سمجھا گیا، اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔
زیراعظم نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے اور آن لائن ویزا کے اجراء کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ برطانیہ سے میرے دوست پاکستان کے شمالی علاقات کی سیر کے لیے آتے تھے، پاکستان کے شمالی علاقات سوئٹزرلینڈ سے دو گنا ہیں، لوگ جب آئیں گے تو یہاں سے متاثر ہوں گے اور سرمایہ کاری کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہنزہ، دیراور گلگت بہترین سیاحی مقامات ہیں، سیاحت کی ٹاسک فورس سیاحت کے حوالے سے نئے علاقوں کو تلاش کر رہی ہے، سیاحت کے حوالے سے ویب سائٹ بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا کی 22 ارب ڈالر کی سیاحت ہے،جو صرف ساحل پر مبنی ہے جب کہ سیاحت کے حوالے سے پاکستان کے پاس 4 مختلف چیزیں ہیں، اسکیئنگ کی بہت بڑی جگہیں پاکستان میں موجود ہیں۔