دہشت گردی کا یہ واقعہ 18 فروری 2007 کی رات رونما ہوا تھا.۔فائل فوٹو
دہشت گردی کا یہ واقعہ 18 فروری 2007 کی رات رونما ہوا تھا.۔فائل فوٹو

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا فیصلہ اب 18 مارچ کو سنایا جائے گا

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا جسے بھارتی عدالت اب 18 مارچ کو سنائے گی۔

سانحے میں لاپتہ ہونے والے حافظ آباد کے رہائشی محمد وکیل کے اہلخانہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 13 سال سے انہیں انصاف نہیں دیا، بھارتی عدالت ہمارا موقف سنے بغیر اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔

لاپتہ شہری کی بیٹی راحیلہ وکیل نے کہا کہ انہیں بھارتی عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس وصول نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہمیں ویزا دے تاکہ ہم بھارت جا کر عدالت میں حقائق بیان کر سکیں۔

ہل خانہ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اس کیس میں انصاف کے لئے ہماری مدد کرے، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو بھی عالمی عدالت انصاف میں سنا جائے ۔

محمد وکیل کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ ہمارے والد زندہ اور بھارتی قید میں ہیں۔

راحیلہ وکیل کی جانب سے دائر کردہ پیٹیشن کے بعد سوموار کو بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ چودہ مارچ تک موخر کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کا واقعہ 18 فروری 2007 کو پیش آیا تھا جس میں 43 پاکستانیوں سمیت 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔