ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر سامان فروخت کر رہا تھا۔فائل فوٹو
ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر سامان فروخت کر رہا تھا۔فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹ کیس میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا جو بے نامی اکاؤئنٹ چلانے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فضل خان کے مختلف بینکوں میں 35 اکاؤنٹس ہیں اور اس مختلف بینکوں سے 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔