بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں ریلوے اسٹیشن پر قائم اوور ہیڈ برج ٹوٹنے کے باعث2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک،37 زخمی ہوگئےہیں ،15 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے چھتر پتی شوا جی مہاراج ٹرمینس ریلوے اسٹیشن پر اوور ہیڈ برج شام کے وقت ٹوٹا ۔ یہ ممبئی کا مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب دفاتر کی چھٹی کا ٹائم ہوتا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پل گرنے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔