بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اس وقت ہی بات چیت کے لیے تیار ہیں اگر پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گرد گرہوں کے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ مذاکرات اور دہشتگردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سشما سوراج نے کہا کہ او آئی سی میں مہمان خصوصی بن کر بھارت نے پچاس سال قبل پاکستان کے ہاتھوں بے عزتی کا بدلہ لیا ہے، 1969میں پاکستان کے احتجاج کے بعد بھات کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دے کر بے عزتی کی گئی۔
ان کا کہناتھا کہ اس وقت بھارت اجلاس کے مقام تک پہنچ چکا تھالیکن آج پچاس سال بعد بھارت کو عزت سے نوازا گیاجب کہ پاکستانی نشست خالی تھی
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بڑی سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں،اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں۔