لاہور میں 2 مختلف واقعات میں 2 شادی شدہ خواتین کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق قتل کی پہلی واردات لاہور کے علاقے کرامت کالونی مصطفیٰ ٹاؤن میں ہوئی جہاں 2 بچوں کی ماں رضیہ بی بی کو نامعلوم شخص نے کلہاڑی سے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا جبکہ مقتولہ رضیہ کا شوہر لاپتا ہے۔
دوسری واردات بھی لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ہوئی جہاں پر 26 سالہ عذرا کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عذراکو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا لیکن اس کے سر پر آہنی راڈ کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
لاہور پولیس نے دونوں وارداتوں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔