نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی کا ایک اور زخمی اسپتال میں شہید ہوگیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 50 ہوگئی۔ زخمی ہونے والے 40 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ ایک پانچ سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کی دومساجد میں میں کی جانے والی دہشت گردی کا ایک اور زخمی اسپتال میں شہید ہوگیا جس کے بعد کرائسٹ چرچ دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔
آسٹریلین دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 40 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ ایک پانچ سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
آسٹریلین دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے کل نماز جمعہ کے دوران کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں اب تک پاکستانیوں سمیت 50 مسلمان شہید ہوچکے ہیں، ملزم کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے عدالت مین پیش کردیا گیا ہے۔