پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایک انتہائی غریب شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ میں اعجاز نامی شخص نے 3 بچوں اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی اور قتل کیا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتہائی غریب فیملی تھی جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر لڑائی رہتی تھی۔
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے موقع سے گولیاں اور دیگر تمام شواہد اکٹھے کئے ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔