نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلمانوں کمیونیٹی سے سیاہ لباس اور ڈوپٹہ میں تعزیت کا اظہار کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلمانوں کمیونیٹی سے سیاہ لباس اور ڈوپٹہ میں تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلمان کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی۔ اس دوران وزیراعظم آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے اظہار تعزیت کے لیے کالا دوپٹا اوڑھا ہوا تھا۔
دوسری جانب مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے غم میں شرکت کے لیے یہودیوں نے پہلی مرتبہ اپنی عبادت گاہیں بند کردیں۔
نیوزی لینڈ یہودی جیوئش کاؤنسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب مسلم لواحقین کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پرتشدد لڑائی، نفرت اور نسل پرستی کامقابلہ کرنےکے لیے متحد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمانوں کو مدد اور تعاون پیش کرتے ہیں۔