ریاض : شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے نیوزی لینڈ کی مساجد میں جمعہ کے نمازیوں پر حملے کو گھناﺅنا جرم قرار دےدیا۔شاہ سلمان نے نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل اور عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیااورکہاکہ ہمیں نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشتگردانہ حملے کی اطلاع سن کر دکھ ہوا۔
اس دہشتگردانہ حملے سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب اپنے دوست ملک نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے،ہم اس گھناﺅنے مجرمانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آپ ، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کے عوام سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی طرف سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں پر اپنا فضل و کرم اور زخمیوں کو فوری شفا سے نوازے۔