مساجدپرحملےکی مذمت نہ کرنےپرامریکی صحافی کی ٹرمپ پرشدیدتنقید

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت نہ کرنے پر ممتاز صحافی اینڈرسن کوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوزی لینڈ حملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ کہنے پر ٹی وی میزبان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتے حملہ آور کے منشور سے اس کے دہشت گرد عزائم اور اقدامات واضح طور پر عیاں ہیں جس کے مطابق سفید فام نسل کو مسلمانوں سے خطرہ لاحق ہے۔ اس کے برعکس سین برنینڈنو حملے کے فوری بعد ٹرمپ نے اسے انتہاپسند اسلامک دہشت گردی قرار دیا تھا اور مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صحافی نے سفید فام قومیت پرستی کے وجود کو تسلیم کرنے اور اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔