بھارت نےپاکستانی ادیبوں کےویزےمنسوخ کردیے

نئی دہلی : بھارت میں ہونیوالی عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں کو شرکت سے روک دیا گیا۔نئی دلی میں18تا20 مارچ کو ہونے والی عالمی اردوکانفرنس میں9 پاکستانی ادیبوں کو شرکت کرنا تھی لیکن اب وہ تمام پاکستانی ادیب شرکت نہیں کر سکیں گےکیوں کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ادیبوں کو جاری کیے گئے دعوت نامے منسوخ کردئیےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی اردو کانفرنس کی مینجمنٹ نے دعوت ناموں کی منسوخی سے متعلق پاکستانی ادیبوں کو آگاہ کردیا ہے۔پاکستانی ادیبوں کو جاری دعوت نامے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث منسوخ کئے گئے ہیں۔

سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے پاکستانی ادیبوں کے دعوت نامے منسوخ کرنے کی شدیدمذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاگل پن کی حد ہوگئی ہے ، دعوت ناموں کی منسوخی اس اردو زبان کی توہین ہے ، جو بھارت میں پیدا ہوئی ،دعوت نامے منسوخ کرنے کے خلاف بھارتی ادیب بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔