پی ایس ایل فور:ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج ہوگی

کراچی: پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان آج ہو گا اور پی ایس ایل  کے چوتھے ایڈیشن  کی ٹرافی پر قبضے کی جنگ دونوں ٹیموں کے درمیان آج شرو ع ہوگی جس کے لیے شائقین پُرجوش اور کھلاڑی پرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن بھی ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا، اس موقع پر ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، ایسے میں سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔