چیلسی کلنٹن کونیوزی لینڈمیں50افرادکے قتل کی یادمیں تعزیتی تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی،منافرت پھیلانے کاالزام لگاکرنیویارک یونیورسٹی کے طلبہ نے چیلسی کلنٹن کوگھیرلیااورسانحہ کرائسٹ چرچ کاذمے دار قرار دیدیا۔
یڈیا رپورٹس کے مطابق چیلسی کلنٹن کو نیوزی لینڈمیں تعزیتی تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی ،منافرت پھیلانے کاالزام لگاکرنیویارک یونیورسٹی کے طلبہ نے چیلسی کلنٹن کوگھیرلیااورسانحہ کرائسٹ چرچ کاذمے دار قرار دیدیا۔
طلبا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ تم جیسے لوگوں کے اکسانے پرہوا،تم جیسے لوگوں کی بیان بازی کی وجہ سے50لوگ جان سے گئے،مشتعل طالبہ لین دیوک نے چیلسی کلنٹن کوسانحہ کرائسٹ چرچ کاذمے دارقراردےدیا ۔
چیلسی کلنٹن نے طالبہ کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ آپ ایسامحسوس کرتی ہیں،دیگر مشتعل طلبا نے چیلسی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایسامحسوس کرنے پرمعافی کامطالبہ کیاہے؟۔