اولڈ ہیم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے پوسٹ شیئر کی تھی۔فائل فوٹو
اولڈ ہیم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے پوسٹ شیئر کی تھی۔فائل فوٹو

دہشت گرد کی حمایت کرنے والا نوجوان گرفتار

برطانیہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کی حمایت کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سفید فام نسل پرست دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کی حمایت میں اولڈ ہیم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے پوسٹ شیئر کی تھی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق مانچسٹر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں لوگ صدمے کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اس مشکل وقت میں ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جو بھی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

میئر لندن صادق خان کو دھمکی دیے جانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔فائل فوٹو
میئر لندن صادق خان کو دھمکی دیے جانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔فائل فوٹو

ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی جانب سے میئر لندن صادق خان کو دھمکی دیے جانے کی صورتحال سامنے آنے پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کے متعلق بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مساجد پر حملہ کرکے 50 افراد کو شہید اور50 کو زخمی کرنے والے دہشت گرد نے اپنے منشور میں میئر لندن صادق خان کو بھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں حملوں کی بات کی تھی۔