پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں جبکہ اس موقع پر پاک فوج اور سندھ پولیس سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی ۔
فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کراچی کنگزکے کھلاڑی بھی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں جن میں ایک غیر ملکی کھلاڑی” روی بوپارہ “ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے وطن پہنچنے کے بعد پاکستانیوں کیلیے شاندار پیغام جاری کر دیا ہے ۔
روی بوپارہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کو خود پر فخر ہو نا چاہیے ، میں ہر سپاہی اور فوجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری حفاظت کی۔
ان کا کہناتھا کہ اس بار میں مزید لوگوں سے مل سکا ہوں اور جس طرح کی مہمان نواز ی پاکستان میں کی گئی وہ سب سے بہترین میں سے ایک تھی ۔