نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی میں 50 مسلمانوں کی شہادت کے بعد نیوزی لینڈ کابینہ نے بندوق کے قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کابینہ نے بندوق کے قانون میں تبدیلی کا اصول فیصلہ کیا ہے۔
دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بندوق کے قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا جہاں ویزر اعظم جیسنڈرا ایرڈرن نے کہا کہ اب عمل کا وقت ہے، جلد ہمارے قوانین تبدیل کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کس طرح کی اصلاحات کی جائیں گی لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ بات 25مارچ تک واضح ہو جائے گی۔