پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹس سے نامناسب رویے پر معذرت کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ کل کا واقعہ گرم ماحول کا نیتجہ تھا، شین واٹسن کے غیراخلاقی الفاظ کے بعد میرا ردعمل قابل گریز تھا جس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں۔
Yesterday’s incident happened in the heat of the moment. My reaction to Watson’s inappropriate abusive comments was avoidable, for which I apologise. It was a good match and a great HBL PSL 2019, let’s enjoy its success. Congrats to Gladiators and Watson for the trophy and awards
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) March 18, 2019
مام الحق نے لکھا کہ پی ایس ایل کا گزشتہ روز کا میچ اور پورا ایونٹ زبردست تھا، سب اس کی کامیابی کو انجوائے کریں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو ٹرافی اور ایوراڈ جیتنے پرمبارک ہو۔
گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں شین واٹسن اور امام الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
یچ کی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ شین واٹسن جب آؤٹ ہوکرپویلین کی طرف جارہے تھے تو انہیں فیلڈنگ پر موجود امام الحق نے انگلی سے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔
امام الحق کی جانب سے غیرملکی کھلاڑی سے بدتمیزی پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور ان سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہوں نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کے دوران کھیلا گیا تھا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے باآسانی جیت لیا تھا۔