مظاہرین نے گو بیک مودی کے بینرز تھام رکھے تھے۔فائل فوٹو
مظاہرین نے گو بیک مودی کے بینرز تھام رکھے تھے۔فائل فوٹو

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چوکیدار بن گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے نام کے ساتھ ‘چوکیدار’ کے لفظ کا اضافہ کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں نام سے پہلے چوکیدار کے لفظ کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ‘چوکیدار نریندر مودی’ لکھا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں کہا کہ ‘میں بھی چوکیدار ہوں، ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے’۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہورہے ہیں جس کے لیے ملک بھر میں انتخابی جلسے جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے نریندر مودی کو ‘چور چوکیدار’ قرار دیا جارہا ہے۔