نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہریوتریخت میں ٹرام اسٹیشن پر فائرنگ کرنے والے37سالہ ترک شہری کی پولیس نےتلاش شروع کردی ہے۔
یوتریخت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت گوک مین تانس کے نام سے ہوئی ہے جو37 سالہ ترک نژاد ہالینڈ کا شہری ہے۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیتے ہوئے ملزم کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔
پولیس کے مطابق 37سالہ ترک نژاد مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے، کسی کو مشتبہ ترک نژاد شخص کی اطلاع ملے تو پولیس کو بتایا جائے۔
پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ملزم نے کیوں فائرنگ کی اوراس کے کیا محرکات تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تقریباً 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرایک عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
واضع رہے کہ نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر یوتریخت میں ٹرام اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں3افرادہلاک اور9 زخمی ہو گئے تھے