آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب دفتر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

جعلی اکاؤنٹس کیس میں بیان دینے کیلئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب دفتر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سینکڑوں جیالے مرد و خواتین جمع ہوگئے جوں  نعرے بازی کررہے ہیں۔

نعرے بازی اور دھکم پیل اور جھگڑوں کی وجہ سے پولیس نے پی پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور درجنوں کو گرفتار کر لیا۔

پیشی کے موقع پرنیب ہیڈ آفس کے اطراف اور علاقے کی تمام سڑکوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام راستے بند کر کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات کی گئی تھی

اسلام آباد کے نادرا چوک پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹائیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز پہنچنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے پیپلزپارٹی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

نیب ہیڈکوارٹرز میں پیشی سے قبل اس سے متعلق زرداری ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔