نواز شریف کے بیان لینے کیلئے جے آئی ٹی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی

سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیےکوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے، جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کررہے ہیں۔

جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق نواز شریف سے مختلف سوالات کرے گی۔ جے آئی ٹی نے احتساب عدالت سے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت لی تھی۔