لاہور کی مقامی عدالت نے چیک رپبلک کی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال 8 ماہ کی قید کی سزا سنا دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی ماڈل کو قید کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے لیکن عدالت کی جانب سے شریک ملزم حفیظ کو بری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضہ سے 9کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔