آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔فائل فوٹو
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے22 مارچ کو کھیلا جائے گا

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1975 سے لے کر اب تک98 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 62 ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان صرف 32 میچوں میں فتح یاب ہوسکا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے بہتر ہے۔ 14 میچوں میں سے آسٹریلیا نے8 بار پاکستان کو یواے ای کے میدانوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔