الیکشن قوانین میں ترمیم صدارتی انتخابات کی تاخیر کی وجہ ہے۔فائل فوٹو
الیکشن قوانین میں ترمیم صدارتی انتخابات کی تاخیر کی وجہ ہے۔فائل فوٹو

افغانستان میں صدارتی انتخابات کرنے کی ہیٹرک

افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق اافغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے ایک بار پھر نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں ہونے والے انتخابات کو جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا اور اب اس میں دو ماہ کی مزید تاخیر کے بعد 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

لیکشن کمیشن کی چیئرپرسن حواعالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازع پارلیمانی انتخابات اور الیکشن قوانین میں ترمیم صدارتی انتخابات کی تاخیر کی وجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز،بین الاقوامی برادری خصوصاً افغان حکومت کی جانب سے انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز بروقت ادا کردیے گئے تو پولنگ 28 ستمبر کو ہی ہوگی۔

چیئرپرسن نے بتایا کہ صدارتی الیکشن، صوبائی و ضلعی کونسل اور غزنی کے پارلیمانی انتخابات مشترکہ طور پر 28 ستمبر کو ہوں گے۔