لاہور کے علاقے شفیق آباد میں جوتا بنانے والی فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 2 مزدور ہلاک اور 8 مزدور بے ہوش ہوگئے۔
ہلاک مزدوروں کی لاشوں اور بے ہوش مزدوروں کو میؤ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
جوتوں کی فیکٹری میں گیس بھرنے کے باعث کیمیکل ڈرم پھٹنے سے یہ مزدور متاثر ہوئے تھے، پولیس نے فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔