نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گرد حملوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ’قومی اسکارف ڈے‘ منایا جائے گا۔
گذشتہ ہفتے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے میں پاکستانیوں سمیت 50افراد شہید ہوگئے تھے۔
اسکارف ڈے کی منتظم اینا تھامسن کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ عمل اس بات کا اظہار ہوگا کہ نیوزی لینڈ میں تمام مذاہب اور نسل سے تعلق رکھنے والی خواتین اس سنگین جرم کے خلاف ساتھ ہیں۔