کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے بعد، جمعہ کو پہلی نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔فائل فوٹو
کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے بعد، جمعہ کو پہلی نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں موٹر سائیکل سوار گروپ مساجد کے باہر پہرہ دیں گے

نیوزی لینڈ میں بڑی موٹر سائکلیں چلانے والے گروپ یا جنہیں عرف عام میں بائیکرز گینگ کہا جاتا ہے، نے کہا ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے دوران مساجد کے باہر پہرہ دیں گے۔

کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر گزشتہ ہفتے ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، جمعہ کو پہلی نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

مونگریل موب، کنگ کوبرا اور دی بلیک پاور نامی گروہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں مقامی مسلمان برادریوں کی مدد اور تحفظ کریں گے۔

مونگریل موب کے صدر سونی فٹو نے کہا کہ وہ ہیملٹن شہر کی جامع مسجد کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔ فٹو نے ایک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی اس وقت تک مدد کریں گے جب تک وہ چاہیں گے۔

کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ کو دو مساجد پر ہونے والے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔