ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی پرووٹنگ کل ہوگی۔فائل فوٹو
ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی پرووٹنگ کل ہوگی۔فائل فوٹو

ٹرمپ نے پاک امریکہ تعلقات کو بہترین قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست اوہائیو میں ٹینک فیکٹری کے دورے پر نکلنے سے پہلے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کو بہترین قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ جلد پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر پاکستانی کردار کو سراہا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جنوری میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف ٹویٹ کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار رہے۔

پاک امریکا تعلقات میں اس وقت نیا موڑ آیا جب گزشتہ سال دسمبر میں وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔