اٹک میں  گھر کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

اٹک میں  گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، نجی ٹی وی کے مطابق اٹک میں یونین کونسل بولیانوال کےگاؤں آڑانگ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ عمراور اُن کےبچے عمر نواز، لطیف علی اور 2 سالہ بیٹی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مرنے والوں میں 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بچی اقرا ء بھی شامل ہے۔

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے حادثہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔