مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم

لاہور میں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنے دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات تسلیم ہونے کی امید پر مال روڈ پر چار دن سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ وزیر قانون راجابشارت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کرکے مطالبات پورے کرنے کایقین دلایا۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر چار روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا بالآخر اختتام کوپہنچا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مطالبات کا جائزہ لینے کےلیے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے

کمیٹی کے کنوینر وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ہونگے، کمیٹی سروس اسٹرکچر، اپ گریڈ یشن سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے گی۔