مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
قابض انتظامیہ نے بانڈی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔
بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ اور بارہ مولا کے کئی علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔