فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روز میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو8وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 116 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شان مارش نے91 اورہینڈز کومب نے30رنز بنائےدونوں ناٹ آئوٹ رہے،عثمان خواجہ24رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورمحمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے شاندار سینچری اسکور کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم نے13گیندوں پر28رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میکس ویل اور کونٹر نائل نے دو جبکہ نیتھن لائن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔