پلوامہ حملے کے بعد بڑھنے والی پاک بھارت کشیدگی بتدریج کم ہو رہی ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم پاکستان پر امن کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بتا یا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پاکستان پر پیغام ملا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو ۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ نریندرمودی نے پیغام دیا ہے کہ وقت آگیا ہےجنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوریت ،امن ،ترقی اور خطے کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں ۔
Received msg from PM Modi: "I extend my greetings & best wishes to the people of Pakistan on the National Day of Pakistan. It is time that ppl of Sub-continent work together for a democratic, peaceful, progressive & prosperous region, in an atmosphere free of terror and violence"
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019
مودی نے کہا ہے کہ جمہوری ترقی یافتہ خطے کےلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خطےکوایسا بناناہےجودہشت اورتشدد سےپاک ہو۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے پاکستانی عوام کے لیے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
I welcome PM Modi's message to our people. As we celebrate Pakistan Day I believe it is time to begin a comprehensive dialogue with India to address & resolve all issues, esp the central issue of Kashmir, & forge a new relationship based on peace & prosperity for all our people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہےکہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے جامع مذاکرات ہوں، بھارت سے امن اور عوام کی خوشحالی پر مبنی تعلقات کیلئے مذاکرات ہوں۔